جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تنظیم نو

ہمارا منشور مثبت میڈیا کا فروغ’ صحافتی حقوق کی بجا آوری کے لیے تمام صحافیوں کو مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرنا اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے ۔ ایس۔ اے۔ صہبائی
شہدائے صحافت کے غریب خاندانوں کی کفالت کے لیے بیمہ پالیسی شادی بیاہ کے لیے بیٹی فنڈز اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے سکولز کالجز یونیورسٹیز اور ہسپتالوں کا قیام جر۔ لنسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منشوراور مشن کا حصہ ہے۔ چیرمین JAP
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات برائے-22 2021کےمرکزی عہدیداران کا انتخابی عمل مکمل کر لیا گیا ہے
سرپرست اعلی ڈاکٹر شاہد مسعود’ چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی ‘ چیف آرگنائزر مبشر لقمان ‘ صدر مجیب الرحمن شامی ‘ سیکرٹری جنرل قاسم منیر اور سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر بی۔ اے۔ خرم منتخب
باہمی مشاورت سے دیگر تمام مرکزی عہدیداران’ ڈائریکٹرز اور اراکین مجلس عاملہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا
صدر پاکستان عارف علوی’ وزیر اعظم عمران خان ‘ وزراء اور اپوزیشن لیڈران کی جانب سے مبارکباد


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ): عالمی سطح پر پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ” جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) ” کے سالانہ انتخابات برائے -22 2021کے مرکزی عہدیداران’ ڈائریکٹرز اور اراکین مجلس عاملہ کا چناو باہمی مشاورت سے عمل میں لایا گیا۔جسکے مطابق چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی ‘ سرپرست اعلی ڈاکٹر شاہد مسعود’ چیف آرگنائزر مبشر لقمان ‘ صدر مجیب الرحمن شامی ‘ سینئر نائب صدر بابر رند’ محی الدین عباسی ‘ ڈاکٹر میاں اظہر امین ‘ نائب صدر پیر سید ضیاء گیلانی ‘ شجاح حسین پیرزادہ’ ارشد ملک’ امجد بوبی ‘ سیکرٹری جنرل قاسم منیر’ سیکرٹری فنانس مس فرح ناز’ سیکرٹری اطلاعات و نشریات ‘ڈاکٹر بی۔ اے۔ خرم، سیکرٹری نشرواشاعت راشد نیاز ، ایڈیشنل سیکرٹری میر ذوالفقار ابڑو، آفس سیکرٹری فدا حسین کھاوڑ کا انتخاب کیا گیا۔ بورڈز آف ڈائریکٹرز کے لیے میاں عامرعلی کو ڈائریکٹر فارن افئیرز، صغیر عالم رامے ڈائریکٹر اوورسیز، عقیل ترین ڈائریکٹر کرنٹ افئیرز، سدھیر کیانی ڈائریکٹر میڈیا افئیرز، سردار ظہیر ڈائریکٹر ڈپلومیٹک افئیرز، ڈاکٹر ملک محمد افضل آعوان ڈائریکٹر ہیلتھ سیفٹی افیئرز، سلطان رومیل ڈائریکٹر شوبز’ غلام نبی کشمیری ڈائریکٹر کشمیر افیئرز، الحاج ابوالبرکات ڈائریکٹر ادبی افیئرز، امجد خان ڈائریکٹر سپورٹس ،ریاض بزمی ڈائریکٹر ایجوکیشن جبکہ امجد سعید خان کو ڈائریکٹر سوشل افیئرز منتخب کیا گیا۔ جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے اراکین مجلس عاملہ کے لیے سردار کامران آغا ، شمس طبریزی، مس کبری بی بی ،میڈم بندیا اسحق، سردار غلام مصطفی ، ریاض چشتی، ضیاء شام ، سہیل انجم ، رانا زوالفقار اعجاز ،شاہین ملک ، اسد علی شاہ ، عامر اعظم ، جان محمد رمضان ، جمیل ملک اور خاورندیم زاہد کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی نے نومنتخب عہدیداران ، ڈائریکٹرز اور اراکین مجلس عاملہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جرنلسٹس ایسوسی آف پاکستان کے تمام عہدیداران و ممبران مثبت میڈیا کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کے پلیٹ فارم سے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے رہیں گے۔ میڈیا کے ملک گیر معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ورکنگ جرنلسٹس کے لیے روزگار کے متبادل مواقع کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ صحافیوں کے حقوق کی جنگ اور صجافیوں کے بچوں کے لیے سکولز یونیورسٹیز ہاوسنگ اسکیمز لائف انشورنس اور ہاسپٹلز کا قیام ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے روح رواں محمد نعیم شاہ نے شہدائے صحافت کے خاندانوں کی کفالت کے لیے صحافتی روزگار اور بچیوں کی شادی بیاہ کے لیے صحافتی بیٹی فنڈز کو جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منشور اور مشن کا حصہ قرار دیا ہے۔پاکستانبھر کی تمام معروف سیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی شخصیات نے نو منتخب عہدیداران و ممبران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں