فیس ماسک بیماریوں کے خلاف بہت مؤثر

امریکا میں ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیس ماسک پہن کر سانس لینے سے جو نمی پیدا ہوتی ہے وہ بھی وائرس کیخلاف ہتھیار ہے. اس سے کوروناوائرس کے علاوہ دیگر نظام تنفس کی بیماریوں سے بھی تحفظ مل سکتا ہے ۔ یہ تحقیق امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ہوئی۔ مشاہدے کے مطابق ماسک پہن کر سانس لینے سے آکسیجن میں نمی پیدا ہوتی ہے اور یہ نمی وائرس و دیگر بیماریوں کے خلاف بہت مؤثر ہے، اگر وائرس پھیپھڑوں میں داخل بھی ہوجائے تو شدت کم رہتی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سانس کی نالی میں ہائیڈریشن مدافعتی نظام کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے اور نمی والے آکسیجن سے اس کی استعداد مزید بڑھتی ہے۔ ماہرین نے دعویٰ کیا کہ نمی کی زیادہ سطح فلو جیسی بیماری کیخلاف مؤثر رہی، ممکنہ طور پر ایسے نتائج کورونا کے تناظر میں بھی سامنے آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں