اسلام آباد (بیورو رپورٹ): یونین آف پنجابی جرنلسٹس (یوپی جے) کی کابینہ کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت یونین آف پنجابی جرنلسٹس (یوپی جے) کی صدر افشاں قریشی نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین یونین آف پنجابی جرنلسٹس ملک عبدالجبار، سینئر نائب صدر عدنان حیدر، نائب صد وسیم عباسی، سیکرٹری جنرل ریاست علی ثانی، جوائنٹ سیکرٹری وقاص چوہدری، فنانس سیکرٹری انیلہ محمود اور سیکرٹری اطلاعات نرگس جنجوعہ نے شرکت کی. اجلاس کابا ضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد جنرل سیکرٹری ریاست علی ثانی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس میں سرفہرست چند روز قبل نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یونین آف پنجابی جرنلسٹس کے زیر اہتمام ماں بولی دیہاڑ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کا کامیاب انعقاد اورسرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی میں پنجابی سروس جلد شروع کرنے کا مطالبہ تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر (یوپی جے ) افشاں قریشی نے کابینہ کے تمام اراکین اور ممبران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا. صدر یونین آف پنجابی جرنلسٹس کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان کے فروغ اور سرکاری سرپرستی کے لیے سخت محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے جس کے لیے یونین کے تمام ممبران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس کے آخر میں یونین کے تمام ذمہ داران نے پنجابی زبان کی کھوئی ساخت کی بحالی کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیااور سرکاری خبر رساں ادارے (اے پی پی) میں پنجابی سروس کے فوری آغاز کا مطالبہ بھی کیا گیا. صدر یوپی جے افشاں قریشی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی میں فوری طور پر پنجابی سروس کے آغاز کا اعلان کرکے پنجابی صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں. پنجابی زبان سے امتیازی سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت پنجابی زبان کو سرکاری سرپرستی دے کر پنجابیوں کے حق کو تسلیم کرے گی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر