خواجہ سراؤں کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز

اسلام آباد: انسانی حقوق کےعالمی دن کےموقع پر نادرا نےخواجہ سراؤں کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیاگیا، یہ مہم ’’جو ہرانسان کے حقوق، وہی ہرخواجہ سراکےحقوق” کے مرکزی پیغام کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔ معاشرے کے اس محروم طبقے کو شناخت کے ذریعے بااختیار بنانے میں مدد دینے کے لئے متعدد خصوصی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ رجسٹریشن اور آگاہی کی اس مہم کے سلسلے میں 13 دسمبر کو نادرا کے فیلڈ افسران اور دیگر عملہ کے لئے ایک خصوصی تربیت کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس تربیت کامقصد ان حساس پہلوؤں اورخدشات کو دور کرنا ہے جن کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں خواجہ سرا شناخت جیسے بنیادی انسانی حق سے محروم رہ جاتے ہیں۔ نادرا نے اب تک ایسے 5626 خواجہ سراء افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جنہوں نے صنف کے طور پر اپنے آپ کو مرد یا عورت ظاہر نہیں کیا، نادرا خواجہ سرا افراد میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں