اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 19 دسمبر کو افغانستان پر او آئی سی اجلاس کی میزبانی کرینگے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ امید ہے اجلاس سے افغانستان کی انسانی امداد کے اقدامات کیے جائیں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کسی مخصوص بلاک کا حصہ نہیں بنیں گے، ہر ایک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہیں، اقوام متحدہ کی ماحول سے متعلق گلاسگو کانفرنس میں عدم شرکت پر جو بیانات آئے ان میں کوئی حقیقت نہیں، امریکا کے ساتھ ہم مستقل رابطے میں ہیں اور اعلیٰ سطح امریکی کمیٹیوں کے ارکان پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے معاملے پر چین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، امید ہے جلد چین اس مسئلے کو حل کر لے گا، پاکستان چین امریکا کے مابین اچھے تعلقات چاہتا ہے، چین میں سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا پاکستان اولمپکس میں شرکت کرے گا، کھیلوں کے ایونٹس کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے، چینی اولمپکس کی مخالفت اچھا اقدام نہیں، تمام ممالک کو سرمائی اولمپکس میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان 19 دسمبر کو افغانستان پر او آئی سی اجلاس کی میزبانی کرے گا، امید ہے اجلاس سے افغانستان کی انسانی امداد کے اقدامات کیے جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریانتھا کمارا کی موت پر سری لنکا سے اظہار تعزیت بھی کی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر