لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر مزید ڈھائی روپے سستا ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 99 پیسے سستا ہو کر 213.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 100 انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے، 100 انڈیکس 330 پوائنٹس اضافے سے 43187 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر