اسلام آباد: جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام دسویں سالانہ خاتون جنت کا نفرنس 14 جنوری 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی. کانفرنس میں ملک بھر سے علماء مشائخ سیاستدان، وکلاء، معلمین اور طلباء کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔ خاتون جنت کانفرنس اتحاد امت اور بین المسالک ہم آہنگی کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ کانفرنس کا اعلان جماعت اہل حرم پاکستان کے چیئر مین علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقدہ جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب قومی حالات بہت غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں، اور قومی سطح پر جاری کشمکش ملک قوم اور امت کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے ہم اہل پاکستان کو محبت اور اتحاد و یگانگت کا پیغام دیں گے۔ مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ اتحاد امت کی اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے اور تمام مکاتب فکر کے علمأ اتحاد امت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اس کانفرنس میں شریک ہوں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر