فرینکفرٹ، جرمنی (راجہ وقاص رضا): مسلم کمیونٹی جرمنی کی جانب سے فرینکفرٹ، جرمنی میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ مظاہرہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے کیا گیا۔ اس مظاہرے میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پیر طریقت جناب سید منور علی شاہ جماعتی، سجادہ نشین آستانہ، علی پور سیداں شریف ضلع نارووال تشریف لائے تھے۔ یہ احتجاج فرینکفرٹ کے مین ریلوے اسٹیشن کے سامنے شام چار بجے سے چھ بجے تک رکھا گیا تھا۔ خراب موسم کے باوجود اس احتجاج میں شرکت کے لیے فرینکفرٹ سمیت جرمنی کے مختلف شہروں سے بھی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ احتجاج کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے سعادت جناب علامہ صدیق مصطفائی صاحب نے حاصل کی۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ جناب زبیر ترمذی صاحب نے بارگاہ رسالتﷺ میں پیش کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب سید حامد شاہ صاحب نے شرکاء کو قرآن کے اعجاز اور معجزے کے بارے بتایا کہ قرآن پاک کی حفاظت کا وعدہ اللہ پاک نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ مظاہرین سے علامہ عبد الطیف چشتی الازہری اور علامہ صدیق مصطفائی صاحب نے بھی خطاب کیا۔ جناب پیر سید منور علی شاہ جماعتی نے اپنے خطاب میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ آپ ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود دور دور سے اس مظاہرے میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ موسم کی خرابی اور تیز بارش کے باوجود تمام حاضرین آخر تک اس احتجاجی مظاہرے میں موجود رہے۔ اپنے خطاب میں پیر طریقت نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم امہ کو آپس میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ قرآن اور قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی جتنی ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔ اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہی ہم ان تمام طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آخر میں پیر صاحب نے اجتماعی دعا کروائی اور اس کے ساتھ اس مظاہرے کا اختتام ہوا۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر
پاکستان کی غزہ میں یواین کے ادارے کو امدادی کام سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور
چودھری پرویزالہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا