اسلام آباد: سپریم کورٹ بار چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے لیے الوداعی عشائیہ دے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائے گا۔
سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوں گے، نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔