عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری، ناخوشگوار واقعات میں 26 افراد جاں بحق

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ آج قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں، جہاں الیکشن اب بعد میں ہوں گے۔ جن حلقوں میں آج انتخابات نہیں ہو رہے، ان میں قومی اسمبلی کے دو حلقے این اے 60 راولپنڈی اور این اے 103 فیصل آباد جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقے پی کے 78 پشاور، پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان، پی پی 87 میانوالی، پی پی 103 فیصل آباد، پی ایس 87 ملیر اور پی بی 35 مستونگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 6 کشمور سے میر شبیر بجارانی الیکشن سے قبل ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں