بدھ تک بادل جم کے برسیں گے:محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم دباﺅ والے بادل پاکستان میں داخل ‘ملک میں کہیں بارشوں اورکہیں دھوپ کاسلسلہ جاری ہے،موسم کاحال بتانے والوں نے پیرسے بدھ تک ملک میں بارشوں کی خوشخبری سنادی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا،تاہم راولپنڈی،لاہور،ہزارہ، گوجرانوالہ،اسلام آباداورکشمیرمیں بارش کاامکان ہے۔ گزشتہ روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا، تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ دالبدین، چلاس اور نوکنڈی گرم ترین مقام رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں