ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، اس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، سمندر پار پاکستانی 15ستمبر کی رات 12 بجے تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، نایئکوپ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے حامل افراد ہی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ افراد ہی آئی ووٹنگ کے لئے رجسٹرڈ ہوں گےاور انہیں نائیکوپ نمبر، ای میل اور دیگر تفصیلات درج کر کے سائن اپ کرنا ہوگا۔آن لائن ووٹنگ سسٹم کے زریعے ای میل پر تصدیقی پن کوڈ موصول ہوگا، پن کوڈ کے اندراج پر ووٹر کو تصدیق کا تکمیلی پیغام بھیجا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ووٹنگ کے وقت ووٹر اپنا ای میل، پاس ورڈ درج کرے گا اور تصدیقی سوالات کے جواب دینے پر نام آن لائن ووٹنگ کے لیے درج ہو جائیگا۔اس نظام کے تحت سمندر پار ووٹر پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 تا شام 5 بجے ووٹ ڈال سکیں گے۔ طریقہ کار کے مطابق ووٹر اپنے امیدوار کے نام کے بٹن کو پریس کرے گا اور کنفرم پر کلک کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں کے سمندر پار ووٹرز ہی اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانی 15ستمبر کی رات 12 بجے تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ نایئکوپ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے حامل افراد ہی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17 اگست کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے ضمنی الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر