جاپان میں آنے والے جان لیوا جیبی طوفان کے بعد ایک اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں پھنسے ہزاروں افراد کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔ کانسائی ایئرپورٹ کو، جو کہ اوساکا، کوبے اور کیوٹو کے لیے اہم ٹرانسپورٹ کا ذریعہ ہے، اس وقت بند کر دیا گیا جب اسے زمین سے ملانے والے پل کے ساتھ ایک کشتی ٹکرائی اور پل کو شدید نقصان پہنچا۔
جاپان میں گذشتہ 25 سال میں آنے والے شدید ترین سمندری طوفان جیبی میں اب تک دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جیبی طوفان نے ملک کے مغربی علاقوں میں تباہی مچائی ہے اور کیوٹو اور اوساکا جیسے بڑے شہروں میں نقصان پہنچایا ہے۔ ہوائی پروازیں، ٹرینیں اور کشتیوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے جبکہ اوساکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پھنسے ہزاروں مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
ہواؤں کی شدت میں کمی آرہی ہے اور اس کا رخ شمال کی جانب ہے تاہم لوگوں کو تودے گرنے اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر