بیرون ملک مقیم 5 ہزار 800 سے زائد پاکستانی ووٹ کاسٹ کیا ، سمندر پار 7،364پاکستانی بطور ووٹرز رجسٹر کیے گئے، الیکشن کمیشن
ضمنی انتخابات میں پہلی بار سمندر پار پاکستا نیوں نے بھی ووٹ کاسٹ کیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے، انہیں پہلے بطور ووٹر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن یکم ستمبر سے 17 ستمبرتک کی گئی اور وہ اپنی رجسٹریشن زائد المیعاد پاسپورٹ پر بھی کرسکتے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کےوقت پاسپورٹ کی ضرورت نہیں، ووٹرز کو ووٹر پاس ای میل آئی ڈی مہیا کیا گیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔الیکشن حکام نے بتایا کہ سمندر پار 7،364پاکستانی بطور ووٹرز رجسٹر کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک بیرون ملک مقیم 5 ہزار 800 سے زائد پاکستانی ووٹ کاسٹ کرچکے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 80 فیصد پاکستانی بذریعہ آئی ووٹنگ ووٹ ڈالا جن میں سے 4 ہزار 864سمندر پار پاکستانیوں نے قومی اسمبلی اور 1071 نے صوبائی اسمبلیوں کے لئے ووٹ ڈالا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سمندرپار پاکستانی پاس کوڈ سے بذریعہ انٹرنیٹ اپنا ووٹ پاکستانی وقت کے مطابق ہی کاسٹ کیا ۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر