’اراکین 16 جنوری تک گوشوارے جمع کرائیں ورنہ رکنیت معطل‘

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمان اور سینیٹرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ 1174 میں سے صرف 483 ارکان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات کرائی۔ سولہ جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ 1174 ارکان قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹرز میں سے 688 کی جانب سے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرائی جا سکیں۔ صرف 483 کے گوشوارے موصول ہو گئے ہیں۔ 43 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے 187، پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کے 258، سندھ کے 86 ارکان، کے پی کے اسمبلی کے 80 جبکہ بلوچستان کے 34 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور پرویز اشرف، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور وفاقی وزرا فواد چودھری، شفقت محمود، غلام سرور خان اور بیرسٹر فروغ نسیم گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ارکان 15 جنوری تک گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں، 16 جنوری کو گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں