چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ

چترال: شہر اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال اور گرد و نواح میں پیر کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد پر کوہ ہندوکش ریجن میں تھا جب کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کئی کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں