الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا مساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کرے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں پھیلتی عالمی وبا کورونا کے حوالے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کریں جس پر حکومت اور علماء کے درمیان اتفاق رائے طے پایا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نمازیوں کو اس بات کی تعلیم دی جانی چاہیے کہ وہ اپنے اور دوسرے کے تحفظ کے لیے سماجی دوری کے اصول پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ صدر مملکت نے کراچی کی ایک مسجد میں نماز کے اجتماع کی تصاویر اور ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ بھی شیئر کی جس میں مسجد میں سماجی فاصلے کو دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے ذریعے مساجد کو جراثیم سے پاک قالین ہٹائے جانے اور فرش پر نشانات کو دیکھا گیا ہے تاکہ لوگ نماز کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں احساس ذمہ داری بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں