اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر مامور ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو شہید کر دیا گیا۔
ترنول کے علاقے میں رات گئے فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت محمد سجاد اور اے ایس آئی کی شناخت محسن ظفر کے نام سے ہوئی۔
نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بعدازاں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان، سینئر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر آفیسر و جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنا خون بہانے کو ہر دم تیار ہے، ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر