پشتون آرگنائزیشن یورپ کے وفد کے اعزاز میں پاکستان بزنس فورم کا ڈنر، تاجر برادری، سیاسی اور سماجی کی شخصیات کی شرکت

برسلز (مرزا عمران بیگ): پاکستان بزنس فورم پشاور نے پشتون آرگنائزیشن یورپ کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا اس موقع پر پاکستان بزنس فورم کے مرکزی سینئر نائب صدر بحر اللہ خان ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پورے ملک اور خاص کر خیبر پختونخوا میں معاشی حالت میں تب بہتری آسکتی ہے جب ملک کی باگ دوڑ ایماندار قیادت کے ہاتھ میں ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی وقت کا اہم تقاضہ ہے اور پاکستانی درآمدات میں اضافے سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔ اس لیے پاکستان بزنس فورم مرکزی سطح پر وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے کاروباری پروگرامات اور سیمنار وغیرہ منعقد کرے گی. اس موقع پر بیلجیم سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان اور بیلجیم برانچ کے صدر جمیل خان نے کہا کہ آئندہ کاروباری Expo میں PBF کو دعوت دیں گے۔

اس موقع پر پاکستان بزنس فورم کے مرکزی نائب صدر خالد محمود، سماجی شخصیت صابر حسین، صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ڈسٹرکٹ ناظم اعلیٰ دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ، سابق صوبائی وزیر کاشف اعظم چشتی، جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی صدر محمد صدیق الرحمن پراچہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا مشتاق احمد خلیل، پاکستان بزنس فورم کے ضلعی صدر خالد گل مہمند، ضلعی جنرل سیکرٹری عرفان پراچہ، نائب صدر صداقت مہمند، صدر پشاور سٹی پاکستان بزنس فورم شہزاد احمد جان، داؤد صافی، جنرل سیکرٹری گل محمد صافی، نور اسلام خان، حاجی مجیب الرحمن اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عتیق الرحمٰن، صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع، جماعت اسلامی ضلعی قیادت ڈاکٹر جمال الدین، اشرف ڈار، صوبائی قیادت مولانا حنیف اللہ، نور غلام آفریدی نے شرکت کی۔ آخر میں یورپ کی بزنس کمیونٹی کے وفد نے پاکستان بزنس فورم کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں