لاہور: ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ہارنے والے امیدواروں کی درخواستوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے، این اے 131 سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔
این اے 131 سے سربراہ پاکستان عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی جنہوں نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کئے جبکہ سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق 83 ہزار 634 ووٹ لیکر ناکام رہے۔
اسی طرح فیصل آباد کے حلقے این اے 108 میں سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی نتائج کے مطابق پی ٹٰی آئی کے کامیاب امیدوار فرخ حبیب نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کئے جبکہ عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ لیکر ناکام رہے۔
این اے 157 ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کی درخواست پر ووٹون کی گنتی جاری ہے۔ اس حلقے سے الیکشن کمیشن نتائج کے مطابق پی ٹٰی آئی امیدوار زین حسین قریشی 77 ہزار 371 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 70 ہزار 830 ووٹ لیکر ناکام رہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر