الیکشن 2018ء: قومی اسمبلی کے 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد

اسلام آباد: عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کے 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے، 35 حلقے تو ایسے ہیں جہاں مسترد ووٹ جیتنے والے امیدوار کے مارجن سے زیادہ تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ ان انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 16 لاکھ 79 ہزار 702 ووٹ مسترد ہوئے۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جیتنے والے امیدواروں کے مارجن سے زیادہ رہی۔ اسی طرح سندھ میں 6، خیبر پختونخو ا کے 4 اور بلوچستان کے 1 حلقے میں بھی مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں