ترک صدر کی عمران خان اور شہباز شریف کومبارک باد

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے شہباز شریف کو فون کر کے انتخابات 2018ء میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
ترک صدر نے عمران خان اور آئندہ حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق کیا۔ چیئرمین تحریکِ انصاف نے مبارکباد دینے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
ترک صدر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو بھی فون کیا اور عام انتخاب میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر کامیاب ہونے پر مبارک باد دی۔ طیب اردوان نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ترک تعلقات کو مضبوط بنانے میں شہباز شریف نے کلیدی کردار ادا کیا، شہباز شریف کے ساتھ ترکی کا تعاون جاری رہے گا۔ شہباز شریف نے طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک ترک تعلقات کو مضبوط بنانے میں ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں