انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو انتخابات میں دوسری بڑی پارٹی کے طور پر کامیاب ہونے پر ٹیلی فون پر مبارکباد دی. طیب ایردوان نے میاں شہباز شریف کو کہا کہ آپ کے ساتھ ترکی کاتعاون جاری رہے گا. پاکستان اور ترکی برادرانہ ممالک ہیں اور آپ نے اس رشتہ کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے.
میاں شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی. طیب ایردوان نے شہباز شریف سے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کی خرابی صحت کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کیا. انہوں نے کہا میری دعا ہے کہ نوازشریف جلد از جلد صحت یاب ہوں. طیب ایردوان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا.
