ملتان: تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی سردار طارق خان دریشک انتقال کرگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے سردار طارق خان دریشک انتقال کرگئے ہیں۔ طارق خان دریشک راجن پور کے حلقہ پی پی 296 سے 42 ہزار 119 ووٹ لے کر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ طارق خان کو 4 روز قبل برین ہیمرج ہوا جس کے باعث وہ ملتان کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالقِ حقیقی سے جاملے۔ مرحوم طارق خان دریشک کو ایمبولینس کے ذریعے راجن پور منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے ان کے آبائی گاؤں آسنی میں ادا کی جائے گی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر