الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج میں تاخیر کا الزام مسترد کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے موصول ہونے کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بعض حلقوں کی جانب سے انتخابی نتائج میں غیر ضروری تاخیر کا تاثر پھیلایا جا رہا ہے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت امیدواروں کو انتخابات کے انعقاد کے دس روز کے اندر انتخابی گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کے گوشوارے موصول ہونے کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت آزاد اراکین کو سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے 3 دن دینا ہوتے ہیں، سیاسی جماعتوں میں شمولیت کیلئے 9 اگست ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں