حلقہ پی پی 123میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، مسلم لیگ ن کامیاب

تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھی. تفصیلات کے مطابق پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 123سے تحریک انصاف کی کامیاب امیدوارسونیا رضا ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں 19ووٹ سے ہار گئیں۔ پنجاب میں تحریک انصاف کو حکومت سازی کے مرحلے کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا،پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کی سونیا رضا اسمبلی نشست سے ہاتھ دھوبیٹھیں۔25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں سونیا رضا اپنے مدمقابل(ن) لیگی امیدوار قطب علی شاہ سے صرف 70ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار پائی تھیں، انتہائی کم مارجن سے کامیابی پر ہارنے والے امیدوار نے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا اور دوبارہ گنتی میں انہیں 16ووٹوں سے کامیابی مل گئی،حلقے سے دوبارہ گنتی کے کامیابی کا فارم49جاری کردیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں