پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کےامیدوار شہباز شریف کوووٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب سے متعلق پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی قائد ایوان کے انتخاب کا حصہ نہیں بنے گی اور شہبازشریف کی حمایت بھی نہیں کرے گی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ قائد ایوان کے انتخاب کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل آگے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں