ترک صدر رجب طیب اردوان نے میا ں نواز شر یف کوٹیلی فو ن کر کے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعز یت کیا ،تفصیلات کے مطا بق تر ک صدر نے اپنے اہل خا نہ کی جا نب سے بھی اظہار تعز یت کیا،تر ک صدر نے تعز یت کر تے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالی نے انہیں اخلاق ، پاکیزہ اطوار ، رحم دلی اور مہمان نوازی کے اوصاف سے نوازا تھا۔ان کی وفات یقینا شریف خاندان کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز سمیت دیگر اہلخانہ سے ہمدردی کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر رنج وغم کے جذبات کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور تمام اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر