پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت دودھ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیمزنے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں شہر بھر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ لانے والی102 گاڑیوں کی چیکنگ کی۔علی لصبح کی گئی کاروائیوں میں گاڑیوں میں موجود 35000 لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے ، 32گاڑیوں میں موجود 6600 لیٹر ناقص دودھ کوموقع پر تلف کر دیا گیا۔تفصیلات کی مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) عثمان کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیمزنے اعلی لصبح شہر بھر کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ لانے والی102 گاڑیوں کی چیکنگ کی۔مختلف علاقوں سے آنے والی گاڑیوں میں موجود 35000 لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے۔ 32گاڑیوں میں موجود 6600 لیٹرانسان دشمن کیمکلز،پاؤڈر،کھاد سے تیار کردہ ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ویجیلنس سیل کی اطلاعات پر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔شہر کے داخلی راستوں سے دودھ لانے والی گاڑیوں میں موجود دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے، دودھ کو گاڑھا کرنے، مقدارکو بڑھانے کیلئے مضر صحت کیمیکلز، پاؤدر، یوریا، فارملین، سرف اور پانی کی ملاوٹ کی بناپر تلف کر دیا گیا۔گاڑیوں میں موجود پاؤڈر اور کیمیکل سے تیار کردہ ناقص دودھ برف ڈال کر محفوظ کر کے لایا جا رہا تھا۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان نے بتایا کہ دودھ جیسی بنیادی خوراک میں پاؤڈر، کیمیکلز اور دیگر اجزاء کی ملاوٹ متعدد موذی امراض کی وجہ بنتے ہیں ۔ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں معدے اور پیٹ کی خطرناک بیماریوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کرنا سنگین جرم ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ انسان صحت کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلے میں عوام کوناقص اور غیر معیاری دودھ سے بچانے کیلئے صوبہ بھر میں وسیع پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں