حکومت کا سگریٹ پینے والوں پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے سگریٹ نوشی کے عادی افراد پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سگریٹ پینے والوں پر ”گناہ” ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گناہ ٹیکس سےجمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔ گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سگریٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گناہ ٹیکس آمدن وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت استعمال ہو گی۔ وزارت صحت گناہ ٹیکس کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔فی سگریٹ پیکٹ پر 5 تا 15 روپے ٹیکس عائد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔ پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس کا نفاذ کرنے والا دوسرا ملک ہو گا۔ واضح رہے کہ فلپائن سگریٹ پر گناہ ٹیکس عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں