سانحہ ساہیوال: سی ٹی ڈی کے متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا امکان

لاہور: سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) نے واقعے میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران کو قصوروار ٹھہرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال پر قائم جے آئی ٹی کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران کو قصوروار ٹھہرا دیا ہے جس کے بعد ان کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ جلد تیار کر کے اعلی حکومتی عہدیداروں کے حوالے کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو ذمہ داری سونپی ہے جو تین دن کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں