لاہور: (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سرفرازاحمد کو نسل پرستانہ جملے کسنے پر سزا سنا دی۔ اُن پر چار میچوں کی پابندی لگائی گئی ہے اس طرح وہ 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق سرفراز نے جنوبی افریقی کھلاڑی کیخلاف نسل پرستانہ جملے کسے جس پر انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ان پر چار میچ کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی۔ سرفراز پر سزا کا اطلاق آج کھیلے جانے والے میچ پر بھی کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد ساوتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے پائے گئے تھے۔ سرفراز نے مخالف کھلاڑی فیلوک وائیو کی کالی رنگت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا “ابے کالے ، تیری اماں آج کہاں بیٹھی ہے، کیا پڑھوا کے آیا ہے آج”۔ ان جملوں پر آئی سی سی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سرفراز کو سزا سنائی ہے۔ سرفراز احمد نے فیلوک وائیو سے معافی مانگی تھی جس پر کیوی کھلاڑی نے انھیں معاف بھی کر دیا تھا تاہم آئی سی سی نے سزا برقرار رکھی۔ سرفراز احمد کی جگہ شعیب ملک نے پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر