نعیم رشید کو بعد از مرگ نشان شجاعت سے نوازا گیا

نیوزی لینڈ میں سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں جان دینے والے پاکستانی نعیم رشید کو بعد از مرگ نشان شجاعت سے نواز دیا گیا، یہ ایوارڈ کرائسٹ چرچ میں منعقدہ تقریب کے دوران ان کی بیوہ امبرین رشید کو دیا گیا۔
میدان شجاعت میں بےمثل کردار پر پاکستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ نعیم رشید کو بعد ازمرگ دینے کی تقریب کرائسٹ چرچ میں ہوئی جس میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے دیا جانے والا اعزاز نعیم رشید کی بیوہ امبرین رشید نے وصول کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں 15 مارچ 2019ء کو سفید فام دہشت گرد کی جانب سے فائرنگ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نعیم رشید النور مسجد میں نمازادا کرنے آ ئے تھے اور انہوں نے دہشتگرد کوروکنےکی کوشش کی تھی جس پر سفید فام دہشت گرد نے انہیں بھی فائرنگ کا نشانہ بنا یا تھا۔
نعیم رشید کونشان شجاعت دینے کی تقریب میں شریک نیوزی لینڈ کی سینئر وزیر میگھن کراؤن نے نعیم رشید کی بہادری کو سلام پیش کیا۔ تقریب سےخطاب میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ نعیم رشید جیسے بہادر شخص نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں