تین فٹ کا مہتاب اور تین فٹ کی طاہرہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کا تین فٹ کا نمبر دار تین فٹ کی نمبردارنی کو بیاہ کر لے گیا۔ گوجرانوالہ کا مہتاب وسیم پھولوں سے سجی گاڑی میں بارات لیکر گجرات کے گاؤں سوک خورد پہنچا، دلہا کے دوستوں نے بھنگڑے ڈال کر خوشیاں منائی۔ طاہرہ سے نکاح کے بعد مہتاب کی خوشی دیدنی تھی، مونچھوں پر تاؤ دے کر سٹائل بنایا، دوستوں نے مبارکباد بھی دی

دودھ پلائی کی رسم بھی ہوئی، سب رشتہ داروں نے دلہا دلہن کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ باراتیوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرنی اور سبز چائے سے کی گئی، بینڈ باجے والوں نے بھی دلہا کو سلامی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں