لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اداروں کے معذور ملازمین کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔ نابینا افراد سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے تمام اداروں میں نابینا اور دیگر معذور ملازمین کے لیےکنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت معذور افراد کو 10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دےگی۔ صوبے پنجاب کے تمام اداروں میں معذور افراد کے لیے پوسٹوں کو اپ گریڈ کریں گے، معذور افراد کے لیے 664 خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کی جائےگی۔ پرویز الٰہی کا مزیدکہنا تھا کہ یہ ثواب کا کام ہے اس میں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر