پاکستان میڈیا کلب کے زیر اہتمام، انتخابات 2018ء کے سلسلہ میں ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد: گزشتہ روز پاکستان میڈیا کلب کے زیر اہتمام، پاکستان کے حالیہ انتخابات 2018ء کے سلسلہ میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اس ورکشاپ میں پاکستان میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی یونیورسٹی آف ایلینوئس (University of Illinois) شگاگو کے پروفیسر ڈکٹر شہباز گل نے انتخابات میں میڈیا پرسنز کے کردار پر روشنی ڈالی اور انتخابات کے دوران میڈیا کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بات کی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے انتخابات کے حوالے سے سروے کی اہمیت پر گراں قدر روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں آپ نے امریکہ اور پاکستان کے طرزِ انتخابات کا موازنہ بھی پیش کیا۔ بعد میں ڈاکٹر شہباز گل نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

ورکشاپ میں فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن-FAFEN) کی نمائندگی عبدالاحد، عدنان انجم اور شہباز انور نے کی۔ فافن کے نمائندگان نے پاکستان میں انتخابات کے سلسلہ میں فافن کے کردار پر روشنی ڈالی اوراس کی اہمیت اور خدمات کو اُجاگر کیا۔

ورکشاپ کے تیسرے مقرر کے طور پر گلوبل مارکیٹنگ فرم ایپسوس (Ipsos) کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالستار بابر نے معاشرے میں سروے کی اہمیت اور انٹرویوز پر روشنی ڈالی اور اس کی حقیقت سے روشناس کرایا۔

ورکشاپ کے آخر میں پاکستان میڈیا کلب کے چیئرمین ضیا خان نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ ضیا خان نے اپنے خطاب میں تنظیم کا تعارف پیش کیا اور مسقبل کے عزائم کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں آپ نے ورکشاپ کے شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ورکشاپ میں اسلام آباد اور لاہور سے تشریف لائے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض انیقہ نثار (جنرل سیکرٹری، پی ایم سی) نے سر انجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں