اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نادرا حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم گمراہ کن ہے، سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ نادرا حکام نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا تجربہ ضمنی انتخابات میں کیا جاسکتا ہے تاہم عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلیے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک آنا ہو گا، پاکستان آکر بھی وہی اوورسیز پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے جو رجسٹرڈ ووٹر ہوں گے۔ نادرا حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کی تاریخ الیکشن کے بعد مقرر کی ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر