اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس ایںڈ رجسٹریشن اتھارٹی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے شہری جن کے شناختی کارڈز کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 16 جولائی تک موصول تمام درخواستوں پر شناختی کارڈز کی پرنٹنگ چوبیس گھنٹے جاری رہے گی اور تمام نادرا سینٹرز پورا ہفتہ رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نادرا نے متعلقہ کوریئر کمپنی کو بھی ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں شناختی کارڈز کی ترسیل یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ 25 جولائی الیکشن کے دن بھی تمام نادرا دفاتر دن 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ووٹرز ایسے شناختی کارڈز پر بھی ووٹ ڈال سکیں گے جن کے مدت ختم ہو چکی ہے اور شناختی کارڈز ضبط نہیں کیے جائیں گے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر