راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امیداور کی موت کے سوا الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتا، سازش کر کے انتخاب روکا جا رہا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کر دیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس سے بڑی دھاندلی کوئی نہیں ہو سکتی، کوئی طاقت آئین وقانون کے تحت الیکشن نہیں روک سکتی، مجھے اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے کہ قانون حقیقت کا راستہ اختیار کرے گا۔ ایک حلقے کے انتخاب کوسازش کے تحت روکا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹینٹ کا خرچہ بھی دے دیا اور پولنگ ایجنٹ بھی ڈکلیئر کر چکے ہیں، میں چیف جسٹس صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ازخود نوٹس لیں، حنیف عباسی نے جو بویا وہی کاٹا، جمہوریت کے لیے جیل نہیں گیا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر