حنیف عباسی کی نااہلی، این اے 60 میں الیکشن ملتوی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کر دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد میں محض 2 دن باقی رہ گئے ہیں اور تمام تر تیاریاں بشمول بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہیں، اس موقع پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی نااہل ہونے کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے جس کی وجہ سے میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ایک توہین آمیز بحث شروع ہو گئی ہے جو کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے اصول کے خلاف ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام تر حالات کا جائزہ لینے کے بعدیہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس ماحول میں امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ممکن نہیں ہے کہ تمام امیدواروں کا پہلا حق ہے لہذا الیکشن کمیشن حلقے میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرتی ہے اور جنرل الیکشن کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران اس حلقے میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں