اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کردیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 48 ہزار 257 میں سے 5 ہزار 487 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں جب کہ 15 ہزار 72 پولنگ اسٹیشن حساس اور 27 ہزار 698 پولنگ اسٹیشن نارمل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 30 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 80 حساس قرار دیے گئے ہیں جب کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے 717 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 3 ہزار 123 حساس اور راولپنڈی کے 145 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 99 حساس ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے 645 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 2 ہزار 90 حساس ہیں جب کہ اٹک کے 301 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، چکوال کے 74 انتہائی حساس اور 217 حساس ہیں۔ جہلم کے 60 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 101 حساس، گجرات کے 326 انتہائی حساس، 370 حساس، سیالکوٹ کے 158 انتہائی حساس اور 1018 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نارووال کے 62 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 53 حساس، گوجرانوالہ کے 130 انتہائی حساس، 556 حساس اور منڈی بہاؤالدین کے 98 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 242 حساس ہیں۔ اسی طرح حافظ آباد کے 89 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 204 حساس، سرگودھا کے225 انتہائی حساس، 178 حساس، خوشاب کے 34 انتہائی حساس، 72 حساس اور میانوالی کے 59 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 48 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بھکر کے 65 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 179 حساس، چنیوٹ کے 131 انتہائی حساس، 264 حساس، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 92 انتہائی حساس، 227 حساس اور جھنگ کے 169 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 278 حساس ہیں۔ ننکانہ صاحب کے 220 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 119 حساس، شیخوپورہ کے 41 انتہائی حساس، 86 حساس، قصور کے 173 انتہائی حساس اور 506 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔ اوکاڑہ کے 170 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 617 حساس، پاکپتن کے 2 پولنگ انتہائی حساس، 106 حساس، ساہیوال کے 100 انتہائی حساس، 436 حساس، ملتان کے 258 انتہائی حساس، 564 حساس اور خانیوال کے 9 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 173 حساس ہیں۔ لودھراں کے77 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 390 حساس، وہاڑی کے 8 انتہائی حساس، 83 حساس، بہاولنگر کے 69 انتہائی حساس، 52 حساس اور بہاولپور کے 68 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 390 حساس قرار دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق رحیم یار خان کے 89 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 266 حساس، مظفر گڑھ کے 210 انتہائی حساس، 528 حساس، لیہ کے 60 انتہائی حساس، 195 حساس، ڈی جی خان کے 221 انتہائی حساس، 500 حساس اور راجن پور کے 102 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 130 حساس قرار دیے گئے ہیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر