اسامہ قمر زمان کائرہ اور ان کے دوست حمزہ کی نماز جنازہ ادا

لالہ موسیٰ: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ بٹ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی نماز جنازہ لالہ موسیٰ میں ادا کی گئی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔
اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ بٹ کی تدقین لالہ موسیٰ کے مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔
قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ بٹ گزشتہ روز لالہ موسیٰ میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ اسامہ قمر کا ایک دوست حادثے میں زخمی بھی ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں