اسلام آباد: عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے قمری کیلنڈر لاگو کرنے کی تجویز پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق عید کا چاند دیکھنے کے حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قمری کیلنڈر سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا اور وزارت مذہبی امور کے اب تک کے اعلان کے مطابق عیدالفطر کا سرکاری سطح پر اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی جس کے لیے کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے نہ آنے کے سبب قمری کیلنڈر کا معاملہ کابینہ اجلاس میں پیش نہ کیا جا سکا، اسلامی نظریاتی کونسل قمری کیلنڈر پر عید کے بعد اپنی رائے دے گی۔
ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے رائے کے بعد یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اگر وہ منظوری دے گی تب ہی قمری کیلنڈر کا نفاذ ممکن ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید اور دیگر ماہ کے چاند کی رویت کے لیے قمری کیلنڈر استعمال کرنے کا عندیہ دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اس بار عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر