کراچی: وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سعید غنی شہرکے مختلف نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچے۔
صوبائی وزیرنے ان اسکول کے منتظمین کو مکمل ایس اوپیزکے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو جب تمام کلاسز کا آغاز ہوگا اس وقت کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں۔
سعید غنی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر