ماضی کی تین اہم جماعتیں الیکشن سے آؤٹ

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد نصف رہ گئی، اب صرف 122 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد پچھلے انتخابات کے مقابلے میں نصف رہ گئی ہے۔

گزشتہ انتخابات سے پہلے 200 سے زائد سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ تھیں، مگر اب تک یہ تعداد صرف 122 ہے۔ بیشتر رجسٹرڈ جماعتوں کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں کوئی رکنیت حاصل نہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ 1970ء سے 1990ء تک کی تین دہائیوں میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والی جماعتیں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کی فہرست سے آﺅٹ ہو گئی ہیں۔

ان جماعتوں میں نوابزادہ نصراللہ خان کی پاکستان جمہوری پارٹی، ملک قاسم کی پاکستان مسلم لیگ (قاسم گروپ) اور سابق ایئر مارشل اصغر خان کی پاکستان تحریکِ استقلال شامل ہیں۔

نواب زادہ نصراللہ خان تو ایوب خان کے زمانے سے متحرک تھے اور محترمہ فاطمہ جناحؒ کے زبردست حامیوں میں شامل تھے۔ ان تینوں رہنماﺅں کی جماعتیں اب انتخابی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں