الیکشن 2018ء: مجموعی طور پر 8 حلقوں کے انتخابات ملتوی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 8 حلقوں کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے چھ اور قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے۔ ملتوی ہونے والے 7 حلقوں میں امیدواروں کی وفات جبکہ ایک حلقہ میں امیدوار کی نااہلی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔
پی کے 78 پشاور، پی پی 87 میانوالی، پی پی 103 فیصل آباد، پی ایس 87 ملیر، پی کے 99 ڈی آئی خان، پی بی 35 مستونگ، این اے 103 فیصل آباد اور این اے 60 راولپنڈی میں بھی الیکشن ملتوی ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں