سوئٹزرلینڈ میں شدید گرمی، پولیس کا کتوں کو جوتے پہنانے کا مشورہ

سوئٹزرلینڈ پولیس نے شدید گرمی کے باعث کتوں کو جوتے پہنانے کا مشورہ دیتے ہوئے انتباہ جاری کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کلے مطابق سوئٹزرلینڈ پولیس نے شدید گرمی کے باعث کتوں کو گرمی سے بچانے کے لیے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ گھر سے نکلتے وقت کتوں کو جوتے پہنائیں تاکہ ان کے پیر جھلسنے سے بچ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپ میں ریکارڈ ساز گرمی کے باعث سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کی پولیس نے کتے پالنے والے تمام افراد سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے کتوں کے پنجوں کو جلنے سے بچانے کے لیے انہیں جوتے پہنائیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زیورخ کی پولیس نے کتوں کو گرمی سے محفوظ کرنے کے لئے ہاٹ ڈاگ کمپین شروع کی ہوئی ہے جس کے تحت پولیس عوام کو اپنے کتوں کو جھلسا دینے والی گرمی سے بچانے کے طریقے بتا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں