کینیڈا میں نیوروسرجن نے کیا ٹیڈی بیئر کا ’’آپریشن‘‘

کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں ایک نیورو سرجن نے آٹھ سالہ مریض کی معصوم خواہش پوری کر کے دنیا بھر میں کروڑوں دل جیت لیے۔ ڈاکٹر ڈینیل میک نیلی نے جب جیکسن میکی کے آپریشن کی تیاری مکمل کر لی تو اسے آپریشن کیلئے لے جانے سے قبل بے ہوش کرنے کا مرحلہ آیا۔ میکی اپنے ٹیڈی بیئر کے لیے زیادہ پریشان تھا کیونکہ وہ ٹوٹ گیا تھا۔ بے ہوش ہونے سے قبل میکی نے ڈاکٹر میک نیلی سے درخواست کی کہ وہ پہلے ٹیڈی بیئر کی ‘‘سرجری’’ کریں۔ ڈاکٹر میک نیلی اس معصوم خواہش کو نظر انداز نہ کرسکے اور بے ہوش ہوتے ہوئے میکی کے سامنے اس کے ٹیڈی بیئر کا ‘‘آپریشن’’ کر کے اسے درست کر دیا۔ ڈاکٹر کے معاون نے اس آپریشن کی تصاویر لیں جو اب وائرل ہو چکی ہیں۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد ڈاکٹر میک نیلی کے اس محبت بھرے اقدام سے بہت متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں