بزمِ اہلِ سخن پیرس کے زیر اہتمام مشاعرہ

بزمِ اہلِ سخن پیرس مشاعرہ ،صدارت احمد نصیر ملک اٹلی اورمہمان خصوصی ارشد نذیر ساحل سپین تھے

بزمِ اہلِ سخن کی طرف سے شاندار محفلِ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں یورپ بھر سے شعراء نے شرکت کی پروگرام کا آغاز باقائدہ طور پر تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی ابرار نے حاصل کی اور نعتِ رسول مقبول کی سعادت عاکف غنی نے حاصل کی.

مشاعرے کی صدارت اٹلی سے آئے ہوئے معروف شاعر صدر حلقہ ادب و ثقافت اٹلی جناب احمد نصیر ملک نے کی اور مہمان خصوصی صدر قلم قافلہ سپین جناب ارشد نذیر ساحل اور بوردو فرانس سے ڈاکٹر سمانہ تھے جبکہ مہمانِ اعزاز میں عظمت نصیب گِل، ممتازملک اور عاکف غنی تھے جب کہ پروگرام کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بزمِ اہلِ سخن ایاز محمود ایاز نے ادا کیے.

اس مشاعرے کی خوش آئیند بات یہ تھی کہ اس میں پیرس کی تمام ادبی تنظیموں نے حصہ لیا مشاعرے میں پنجابی سنگت کی طرف سے عاشق حسین رندھاوی، ظفر زعفران، مقبول الہی شاکر ممتاز احمد ممتازاور عظمت گل نے شرکت کی جبکہ راہِ ادب کی طرف سے ممتاز ملک نے شرکت کی بزمِ اہلِ سخن پیرس کی طرف سے نبیلہ آرزو، شاذ ملک، آصف جاوید عاصی، عاکف غنی اور ایاز محمود ایاز نے شرکت کی

پروگرام کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ بزمِ اہلِ سخن پیرس جناب شیخ نعمت اللہ نے تمام حاضرین کا شکر یہ ادا کیا۔
اس مشاعرہ میں فرانس کے مختلف مکتبہ ہائے فکر اور اردو میڈیا کے احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کیٹاگری میں : ادب

اپنا تبصرہ بھیجیں