علامہ اقبال اور محمد عاکف کے حوالے سے کتاب کی تقریب رونمائی

شعبۂ اُردوجامعہ پنجاب، اورینٹل کالج لاہور کے صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور یونس ایمرے ترک مرکزِ ثقافت لاہور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقأر کی مشترکہ تصنیف”علامہ اقبال اور محمد عاکف:دو عہد ساز شاعر” کی تقریبِ رونمائی یونس ایمرے ترک مرکزِ ثقافت لاہورمیں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر تبسم کاشمیری نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید تھے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ عالمِ اسلام کے دو عظیم مفکر شاعروں کے حوالے سے اُردو میں شائع ہونے والی یہ پہلی کتاب ہے۔پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقأرنے اس موقع پر علامہ اقبال اور محمد عاکف کے حوالے سے شائع ہونے والی اس کتاب کو ترکی اورپاکستان کے دوستانہ مراسم میں ایک روشن سنگِ میل قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں